ترجمان دفتر خارجہ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ دمشق میں یو اے ای سفارتخانے میں توڑ پھوڑ قابل مذمت ہے،ایسی کارروائیاں سفارتی مشنز کے تقدس اور سلامتی کی خلاف ورزی ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سفارتی مشنز کو بین الاقوامی قوانین کے تحت تحفظ حاصل ہوتا ہے،ایسے واقعات ریاستوں کے تعلقات اور ویانا کنونشن کے اصولوں کو نقصان پہنچاتے ہیں،پاکستان بین الاقوامی قوانین اور سفارتی اصولوں کے ساتھ اپنے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔
پاکستان نے اقوام کےدرمیان امن واستحکام اورباہمی احترام برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔




















