پنجاب میں تمام کالجز اور یونیورسٹیزہفتے میں چارروزکام کریں گی۔
وزیرتعلیم پنجاب رانا سکندرحیات نےکہا ہےکہ پیرسے جمعرات تک کالجز اوریونیورسٹیز میں فزیکل کلاسز ہوں گی، جمعہ کے روز کالجز اور جامعات آن لائن کلاسز لے سکیں گے۔
جمعہ،ہفتہ اور اتوار کو آن لائن کلاسز لینےکی اجازت ہوگی،فیصلےکا اطلاق نجی و سرکاری کالجز اور یونیورسٹیز پر ہوگا۔





















