پاکستان کرکٹ بورڈ نے فاسٹ بولر نسیم شاہ کو متنازعہ سوشل میڈیا پوسٹ کے معاملے میں قصوروار قرار دیتے ہوئے ان پر 2 کروڑ روپے جرمانہ عائد کر دیا ہے۔
پی سی بی کے مطابق نسیم شاہ کو 27 مارچ کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا، جس کے بعد تین رکنی ڈسپلنری کمیٹی نے ان کی سماعت کی۔
بورڈ کا کہنا ہے کہ نسیم شاہ نے اپنے سینٹرل کنٹریکٹ کی مختلف شقوں کی خلاف ورزی کی، جس پر یہ کارروائی عمل میں لائی گئی۔
اس کے علاوہ پی سی بی نے نسیم شاہ کے سوشل میڈیا ایڈوائزر کو بھی بلیک لسٹ کر دیا ہے اور اسے مستقبل میں کسی بھی کھلاڑی کے ساتھ کام کرنے سے روک دیا گیا ہے۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ وہ پیشہ ورانہ معیار اور کھیل کی سالمیت کو برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے ۔





















