ملتان سلطانز کےسابق مالک علی ترین نے کہانسیم شاہ کاایکس پربیان سوشل میڈیابلنڈرتھا،اس کو سوشل میڈیابلنڈرکےطورپرہی لیاجائے،کھلاڑیوں کےسوشل میڈیا اکاؤنٹس زیادہ تر ہینڈلرز چلاتے ہیں کیونکہ کھلاڑیوں کے پاس اس کے لیے وقت نہیں ہوتا،میچ کے دوران بھی ٹوئٹس ہو رہے ہوتے ہیں۔
ملتان سلطانز کےسابق مالک علی ترین نے لاہور میں میڈیا سےگفتگو کرتےہوئےکہا پاکستان سپر لیگ میں شائقین کے لیے جلد اچھی خبرمتوقع ہےامید ہےکہ اسٹیڈیمزمیں کرکٹ فینز کی واپسی جلد شروع ہو جائے گی،کسی بھی کھیل کا اصل مزہ شائقین کے بغیر ادھورا ہوتا ہے،انہوں نے پی ایس ایل کی پروڈکشن کوالٹی بہتر بنانے کا مطالبہ کیا،اچھی پروڈکشن کوالٹی کےبغیراسپورٹس کامیاب نہیں ہوسکتی۔
ملتان سلطانزکی کامیابی کاکریڈٹ لینے سے انکارکرتےہوئےکہاکہ گوہرشاہ نے کم وقت میں ایک مضبوط ٹیم بنائی ہے،ٹیم مالک کی نہیں فینزکی ہوتی ہے،مالک صرف ٹیم کا کسٹوڈین ہوتاہے، شروع میں کسی کوپتانہیں تھاکہ پی ایس ایل کامیاب ہوگایانہیں،پی ایس ایل کی کامیابی کاسہراابتدائی5فرنچائزرز کو جاتا ہے۔






















