عام انتخابات سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی بھی بلوچستان میں متحرک ہوگئی ۔ سابق وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو سمیت دیگراہم سیاسی رہنماوں نے پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا ۔
سابق وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدلقدوس بزنجو نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ ذاتی مصرفیات کی وجہ کل یوم تاسیس کے پروگرام میں شرکت نہیں کرسکتا ہوں لیکن بہت جلد اپنے ساتھیوں کے ہمراہ باضابطہ پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کروں گا۔
انکا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں آصف زرداری اور بلاول بھٹوزرداری سے جلد ملاقات بھی کریں گے ۔
پارٹی ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے 56 ویں یوم تاسیس کے موقع پر بلوچستان کی اہم سیاسی شخصیات پیپلز پارٹی میں شامل ہوں گی ۔
سابق رکن قومی اسمبلی میر یعقوب بزنجو اور پی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزیرتعلیم میر نصیب اللہ مری پیپلز پارٹی کی کشتی میں سوار ہوں گے۔ سابق سینیٹر نصرت شاہین اورسابق صوبائی وزیر سرفراز ڈومکی بھی پارٹی میں شامل ہوں گے ۔