پاکستان سپر لیگ 11 کےپہلے میچ میں لاہور قلندرز نے حیدرآباد کنگز کو جیت کے لیے 200 رنز کا ہدف دے دیا۔
لاہور قلندرز کی جانب سے فخر زمان نے 39 گیندوں پر 53 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جبکہ محمد نعیم نے 19 گیندوں پر 30 رنز بنائے۔
حسیب اللہ 28 گیندوں پر 40 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، جبکہ سکندر رضا نے 10 گیندوں پر 24 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔ کپتان شاہین شاہ آفریدی نے صرف 2 گیندوں پر 12 رنز بنا کر ٹیم کا مجموعہ مضبوط کیا۔
حیدرآباد کنگز کی جانب سے رلی میریڈتھ نے 39 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ حسان خان نے 30 رنز کے عوض 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔





















