انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کردی۔ ٹاپ 10 بلے بازوں میں پاکستان کا کوئی کھلاڑی شامل نہیں ہے۔
بنگلادیش کے کپتان نجم الحسین 16 درجے ترقی کے بعد 23 ویں نمبر پر آگئے، بابراعظم اور نجم الحسین کا مشترکہ طور پر 23 واں نمبر ہے۔
سعود شکیل کی 6 درجہ تنزلی کے بعد 15 ویں پوزیشن پر براجمان ہوگئے، شاندار ٹیسٹ ڈیبیو کے بعد اذان اویس اور عبداللہ فضل پہلی بار ٹیسٹ رینکنگ میں شامل ہوگئے۔
عبداللہ فضل 75ویں، اذان اویس 82ویں پوزیشن پر موجود ہیں۔ قومی اوپنر نعمان علی تین درجہ تنزلی کے بعد 5ویں نمبر پر چلے گئے۔
بنگلا دیشی اسپنر تیج الاسلام کا 3 درجے ترقی کے بعد 13واں نمبر، ناہید رانا 5 درجہ بہتری کے بعد 64ویں پوزیشن پر آگئے۔ بولرز میں محمد عباس کی 28ویں، حسن علی 40ویں پوزیشن ہے۔ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں بنگلادیش کا چھٹا اور پاکستان کا 7واں نمبر ہے۔




















