برادر اسلامی ملک سعودی عرب نےپاکستان کا3ارب ڈالرڈ یپازٹ کا معاہدہ ری شیڈول کردیا ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق سعودی عرب نے3ارب ڈالرکےڈیپازٹ کی مدت میں تیسری بارایک سال کی توسیع کردی۔
توسیع سعودی عرب کی پاکستان کوفراہم کی جانےوالی معاونت کاتسلسل ہے،سعودی عرب کی پاکستانی معیشت کواستحکام دینےکیلئےڈیپازٹ کی مدت میں توسیع کی ہے۔
پاکستان کے مرکزی بینک نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے 3 ارب ڈالر ڈیپازٹ کا معاہدہ ری شیڈول ہونے سے زرمبادلہ ذخائربرقرار،بیرونی ادائیگیوں کادباؤکم کرنےمیں مددملےگی۔
واضح رہے کہ سعودی فنڈ برائےترقی کے3 ارب ڈالرڈیپازٹ کی مدت5دسمبرکو پوری ہورہی تھی جبکہ 3ارب ڈالرکےڈیپازٹ کامعاہدہ2021میں ہوا،2022میں ایک سال کی توسیع ہوئی تھی۔