انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی 20 کی نئی رینکنگ جاری کردی،بھارت کے ابھیشک شرما کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔
آئی سی سی ٹی ٹونٹی بیٹرز رینکنگ میں بھارت کےابھیشک شرما کی پہلی پوزیشن برقرار ہے،بھارت کے ایشان کشن کی دوسری اورپاکستان کے صاحبزادہ فرحان کی تیسری پوزیشن برقرار ہے،بھارت کے سوریا کمار یادیو دو درجہ بہتری کے بعد ساتویں پوزیشن پر آگئے،انگلینڈ کے جوزبٹلر ایک درجہ ترقی کے بعد نویں نمبر پر پہنچ گئے۔
ٹی ٹونٹی باؤلرز رینکنگ میں افغانستان کے راشد خان کی پہلی پوزیشن، بھارت کے ورن چکرورتی کی دوسری اور پاکستان کے ابرار احمد کی تیسری پوزیشن برقرار ہے۔
آسٹریلیا کے ایڈم زیمپا ایک درجہ بہتری کے بعد چھٹی پوزیشن پر پہنچ گئے،نیوزی لینڈ کے لوکی فرگوسن 12 درجہ بہتری کے بعد 39 ویں نمبر پر آگئے۔
آئی سی سی ٹی ٹونٹی آل راؤنڈرز رینکنگ میں زمبابوے کے سکندر رضا کی پہلی پوزیشن،بھارت کے ہاردک پانڈیا کی دوسری اور پاکستان کے صائم ایوب کی تیسری پوزیشن برقرار ہے۔





















