لاہورہائیکورٹ میں ہائی اوکٹین کی قیمت میں200روپے فی لیٹراضافےکےنوٹیفکیشن چیلنج کردیاگیا۔
متفرق درخواست میں وفاقی حکومت اوراوگراکوفریق بنایاگیا،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ لگژری گاڑیوں کےہائی اوکٹین پرلیوی100روپےسے بڑھاکر300روپےکردی گئی، قیمتوں میں اضافہ بین الاقوامی مارکیٹ کےرجحانات کےمطابق نہیں ہے،ہائی آکٹین کی قیمتوں میں اضافےسےمہنگائی کانیاطوفان آئےگا۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت پیٹرولیم قیمتوں کےتعین کافارمولااورٹیکسزکی تفصیلات طلب کرے،عدالت حکومت کوپیٹرولیم قیمتوں میں مزیدخودساختہ اضافہ روکنےکاحکم دے






















