پاکستان ریلویز نے مال گاڑیوں کے کرایوں میں اضافہ کردیا، اطلاق یکم دسمبر سے ہوگا۔
پاکستان ریلویز کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مال گاڑیوں کے کرایوں میں 5 فیصد اضافہ کردیا گیا، جس کا اطلاق یکم دسمبر سے ہوگا۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ کارگو ایکسپریس کے فریٹ میں اضافہ نہیں ہوگا۔
واضح رہے کہ پاکستان ریلویز نے اگست اور ستمبر میں مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں مجموعی طور پر 15 فیصد اضافہ کیا تھا۔