پاکستان ریلوے نے مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں مزید 5 فیصد اضافہ کردیا، ایک ماہ میں دوسری بار کرایوں میں اضافہ کیا گیا، اطلاق منگل سے ہوگا۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے آفٹر شاکس جاری ہیں، ریلوے نے مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں مزید 5 فیصد اضافہ کردیا۔
پاکستان ریلوے نے 16 اگست کو مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 10 فیصد اضافہ کیا تھا۔
حکومت کی جانب سے 16 ستمبر کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 26 روپے تک اضافے کے بعد پاکستان ریلوے نے مسافر ٹرینوں کا کرایہ ایک بار پھر 5 فیصد بڑھا دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اضافے کا اطلاق 19 ستمبر سے ہوگا۔