بھارت کی متعصب عدالت نے چیئرپرسن دختران ملت آسیہ اندرابی کو جھوٹے مقدمے میں عمر قید کی سزا سنا دی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق آسیہ اندرابی کو دہشت گردی کے جھوٹنے مقدمے میں سزا سنائی گئی،مقدمے میں آسیہ اندرابی کی دو ساتھیوں کو بھی سزا سنائی گئی ہے۔
آسیہ اندرابی کو سزا سنانے پر حریت رہنما عبدالحمید نے سخت رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کی متعصب عدالت کےفیصلےکی شدید مذمت کرتے ہیں،ناہیدہ نسرین اور فہمیدہ صوفی کو بھی 30،30 سال قید سنائی گئی،کشمیری حریت پسند خواتین رہنماؤں کو سزائیں کالے قوانین کےتحت دی گئیں ،آسیہ اندرابی اور دیگر خواتین کشمیر کاز کیلئے سیاسی جدوجہد کر رہی ہیں ۔




















