توشہ خانہ اور190 ملین پاؤنڈ کیسز میں چیئرمین پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ضمانت کی درخواستوں پرسماعت چھ دسمبر تک ملتوی کردی گئی۔
بدھ کے روز احتساب عدالت کے جج محمد بشیرنے اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ کیس اور 190 ملین پاؤنڈ سکینڈل کی سماعت کی جس کے دوران ملزمان کے وکیل لطیف کھوسہ نے دلائل کی تیاری کیلئے وقت دینے کی استدعا کی۔
تاہم، ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب نے مخالفت کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ ہم تیار ہیں، دلائل دیئے جائیں۔
بعدازاں ، عدالت نے وکیل صفائی کی استدعا پر سماعت چھ دسمبر تک کیلئے ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر حتمی دلائل پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے دونوں کیسز میں بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں آئندہ سماعت تک توسیع بھی کر دی۔