ہالی ووڈ کے معروف اداکار چک نورس 86 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی مارشل آرٹسٹ اور ہالی ووڈ ایکشن اسٹار چک نورس 86 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔
چک نورس 1970 اور 1980 کی دہائیوں میں ایکشن فلموں کے ذریعے مشہور ہوئے۔ انہوں نے بروس لی کے ساتھ فلم ’وے آف دا ڈریگن‘ میں کام سے شہرت حاصل کی جس میں ان کا ان کے ساتھ مشہور فائٹ سین شامل ہے۔
ان کے اہلِ خانہ نے ان کی وفات کی تصدیق انسٹاگرام پر جاری ایک بیان کے ذریعے کی۔ بیان میں کہا گیا ’بھاری دل کے ساتھ ہم اپنے پیارے چک نورس کے اچانک انتقال کی خبر دے رہے ہیں، انہوں نے اپنی زندگی مقصد اور اپنے پیاروں کے لیے غیر متزلزل عزم کے ساتھ گزاری۔





















