ریاض میں اسحاق ڈار کی ترک،سعودی عرب مصر اور آذربائیجان کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں ہوئیں، علاقائی صورتحال اور دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نےریاض میں مشاورتی وزارتی اجلاس کےموقع پر ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان سے ملاقات کی،جس میں علاقائی صورتحال پرتبادلہ خیال کیاگیاجبکہ دونوں رہنماؤں نے قریبی رابطہ کاری اور پاک ترک دوطرفہ شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
اس موقع پراسحاق ڈار نےآذربائیجان کےوزیرخارجہ جیہون بیراموف سےبھی ملاقات کی، جس میں علاقائی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کےامورزیربحث آئےجبکہ دونوں ممالک نےمختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کومزیدگہراکرنے کےمشترکہ عزم کا اظہارکیا۔
نائب وزیرِاعظم و وزیرِخارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے اس موقع پر سعودی عرب کے وزیرِخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود اورمصر کے وزیرخارجہ بدر ابدیلاتی سےبھی ملاقات کی،ان ملاقاتوں میں خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا گیا اورامن،استحکام اورمشترکہ خوشحالی کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔






















