عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹرناجےبنہیسن نے کہا ہے کہ پاکستان کوورلڈ بینک سےرواں مالی سال 2 ارب ڈالرملنےکا تخمینہ ہے۔
ناجےبنہیسن نے میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان کوعالمی بینک سےرواں مالی سال 2 ارب ڈالرملنےکا تخمینہ ہے،جس کیلئےپاکستان کو بہت زیادہ کام کرنے کی ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیں :۔عالمی بینک نے پاکستان کو درپیش 6 بڑے مسائل کی نشاندہی کر دی
کنٹری ڈائریکٹر ورلڈ بینک نے بتایا کہ آئندہ ماہ دسمبرمیں ہونے والے ورلڈ بینک کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں پاکستان کےدومنصوبوں کا جائزہ لیاجائےگا۔
ناجےبنہیسن کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ شراکت داری کے منصوبوں کی مجموعی لاگت 14.4 ارب ڈالر ہے،14.4 ارب ڈالرمیں سے 7.8 ارب ڈالر بیلنس ہے۔