امریکی ریاست مشی گن میں قائم یہودی عبادت گاہ پر حملہ ہوا، جس میں مبینہ حملہ آور مارا گیا ہے جبکہ ریاست ورجینیا کے علاقے نورفوک کی اولڈ ڈومینین یونیورسٹی میں اندھادھن فائرنگ کے ایک واقعے میں ایک شخص ہلاک اور گولی لگنے سے دو زخمی ہو گئے۔
رپورٹ کے مطابق جمعرات کی دوپہر تقریبا ساڑھے 12 بجے کے قریب مشی گن کے جنوب میں واقع بلوم فیلڈ میں قائم ٹیپل اسرائیل نامی عبادت گاہ کی دیوار سے گاڑی ٹکرانے کے بعد مسلح شخص فائرنگ کرتا ہوا اندر داخل ہوگیا۔
اطلاع ملنے کے بعد پولیس کی بھاری نفری یہودی عبادت گاہ پہنچ گئی جبکہ ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق حملہ آور اور سیکیورٹی اہلکاروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا جس میں ممکنہ طور پر میں حملہ آور مارا گیا۔
دوسری جانب امریکہ کی ریاست ورجینیا کے علاقے نورفوک کی اولڈ ڈومینین یونیورسٹی میں اندھادھن فائرنگ کے ایک واقعے میں ایک شخص ہلاک اور گولی لگنے سے دو زخمی ہو گئے بعد میں حملہ آور بھی ہلاک ہوگیا ہے،ایف بی آئی نے واقعہ کو دہشت گرد حملہ قرار دے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔
ایف بی آئی آفس کے چیف اسپیشل ایجنٹ ڈومینیک ایونز کے مطابق فائرنگ کرنے والا شخص محمد بیلور جالوہ آرمی نیشنل گارڈ کا سابق رکن تھا اور 2017 میں امریکہ میں دہشت گرد حملے کی سازش کے الزام میں قصوروار ٹھہرایا گیا تھا اور جیل کی سزا کاٹ کر چندبرس پہلے ہی رہا ہوا تھا۔





















