پاکستان اور زمبابوے کرکٹ بورڈز کے درمیان وائٹ بال سیریز کو ری شیڈول کرنے کے لیے بات چیت جاری ہے۔
پاکستان اور زمبابوے کےدرمیان وائٹ بال سیریز ری شیڈول ہونےکا امکان ہے،پاک زمبابوے وائٹ بال سیریز شیڈول کے مطابق نہیں ہوگی،ایف ٹی پی کے مطابق زمبابوے نے اپریل مئی میں پاکستان کا دورہ کرنا ہے۔
ذرائع کےمطابق پی ایس ایل اوردورہ بنگلادیش کی وجہ سے سیریز ری شیڈول ہوگی،اپریل میں پی ایس ایل اورمئی میں پاکستان نے بنگلا دیش کا دورہ کرنا ہے،مئی کے آخرمیں آسٹریلیا شیڈول کے مطابق ون ڈے سیریز کیلئے پاکستان آئے گی،رواں برس کے آخر میں سیریز کیلئے ونڈو نکالنے پر بات چیت جاری ہے۔





















