لاہور ہائیکورٹ نے پیٹرولیم کی قیمتوں میں اضافے پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے وضاحت طلب کرلی۔
پیٹرولیم کی قیمتوں میں اضافےکیخلاف درخواست پر لاہور ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی،عدالت نے وفاقی حکومت کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔
درخواست میں موقف اختیارکیاگیاکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 55 روپےکا اضافہ کردیاگیا،
بتایا جائےحکومت کس میکنزم کےتحت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مقررکرتی ہے،2022 سے حکومت سے قیمتیں مقررکرنےکا میکنزم مانگ رہا ہوں۔
وکیل وفاقی حکومت نے کہا اوگرا کی سمری کی روشنی میں قیمتوں میں اضافہ کیا جاتا ہے، حکومت تحریری طورپربتائےجو بھی بتانا ہے۔






















