مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے باعث خطے کے فضائی آپریشن بری طرح متاثرتقریباً دس ممالک کے فلائٹ آپریشن مسلسل متاثر ہے،پاکستان سے بھی متعدد بین الاقوامی پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔
ایوی ایشن ذرائع کےمطابق پاکستان سےدوحہ، بحرین،دبئی اور ابوظہبی جانے والی آج بھی 55 پروازیں منسوخ کردی گئیں،گزشتہ 13 روز کےدوران پاکستان سے مشرقِ وسطیٰ کے لیےمجموعی طور پر 1739 پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں۔
کراچی سےدوحہ، بحرین،دبئی،ابوظہبی اورنجف جانے والی 14 پروازیں منسوخ کی گئیں،جبکہ لاہور سے دوحہ، ابوظہبی، دبئی، جدہ، بحرین اور شارجہ کی 14 پروازیں بھی منسوخ کر دی گئیں۔
اسلام آباد سےدوحہ،دبئی، ابوظہبی،دمام،بحرین،ریاض،جدہ اورشارجہ جانے والی 25 پروازیں منسوخ ہوئیں۔ سیالکوٹ سے دوحہ جانے والی 2 پروازیں منسوخ کی گئیں جبکہ 6 پروازیں شیڈول کے مطابق ہیں
دوسری جانب پاکستان کے لیےدبئی،ابوظہبی،شارجہ،راس الخیمہ اورفجیرہ سے آنے والی پروازیں بھی متاثر ہوئی ہیں،ذرائع کے مطابق دبئی کی 123، شارجہ کی 17، ابوظہبی کی 47 اور راس الخیمہ کی 17 پروازیں منسوخ کی جا چکی ہیں،دوحہ ایئرپورٹ سے قطر ایئر کا خصوصی فلائٹ آپریشن جاری ہے۔






















