ٹی وی، اسٹیج ڈراموں اور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے سینئر اداکار عاصم بخاری لاہور میں انتقال کر گئے۔
اداکار عاصم بخاری ایک عرصہ سے گردوں اور دل کے عارضے میں مبتلا تھے،اور لاہور کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔ عاصم بخاری قومہ میں چلے گئے تھے۔
مرحوم نے دو بیٹے اور دو بیٹیوں کو سوگوار چھوڑا، 82 سالہ سینئر اداکار کو 2014 میں پرائیڈ آف پرفارمنس دیا گیا، سینئر اداکار عاصم بخاری نے 1965 میں پی ٹی وی سے کام کا آغاز کیا، اداکار عاصم بخاری کا مشہور زمانہ ڈراموں میں جنجال پورہ سر فہرست ہے، سینئر اداکار نے 200 سے زائد فلموں میں کام کیا۔
عاصم بخاری نے ٹی وی، اسٹیج ڈراموں اور فلموں میں بھی کام کیا، ان کا شمار بہترین اداکاروں میں ہوتا تھا۔ شوبز سے تعلق رکھنے والے افراد نے عاصم بخاری کے انتقال پر شدید دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔





















