پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر اسلم سکھیرا کو اینٹی کرپشن نے پاک پتن سے گرفتار کرلیا۔
رپورٹس کے مطابق اسلم سکھیرا کو اینٹی کرپشن پاکپتن نے کرپشن کے الزامات پر گرفتار کیا۔ سابق ضلع ناظم پاکپتن اسلم سکھیرا پر مختلف ترقیاتی منصوبوں میں ٹھیکیداروں سے ملکر کرپشن اور سرکاری وسائل کو ذاتی فائدے کے لئے استعمال کرنے کا الزام ہے۔
ترجمان اینٹی کرپشن کے مطابق اسلم سکھیرا نے سرکاری رقم سے اپنی ذاتی زمین پر پلیاں اور سڑکیں بنائیں۔