ایرانی حملوں میں زخمی اسرائیلی شہریوں کی تعداد 2 ہزار 339 ہوگئی۔
اسرائیلی حکام کے مطابق 24 گھنٹے میں 191 اسرائیلی زخمی ہوئے، جنگ کے آغاز سے اب تک 2 ہزار 339 افرادزخمی ہوئے، زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔
دوسری جانب ایران نے اسرائیل کے شہر حیفا میں آئل ریفائنری اور آئل ڈپو پر حملہ کردیا، اسرائیلی تیل کی تنصیبات کو ڈرونز کی مدد سے نشانہ بنایا، پاسداران انقلاب کے مطابق یہ حملہ ایرانی تیل کے ذخائر پر حملوں کا جواب ہے۔





















