ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ امریکا کے ساتھ مذاکرات کا بہت تلخ تجربہ رہا۔ دوبارہ بات چیت ہمارے ایجنڈے میں شامل نہیں۔
امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ امریکا نے خود مذاکرات میں اہم پیشرفت کا اعتراف کیا پھر حملہ کردیا۔ مذاکرات کے 3ادوار کے بعد خود امریکا نے کہا تھا اہم پیشرفت ہوئی ہے، امریکا اور اسرائیل کے حملوں نے پورے خطے کو غیر محفوظ بنا دیا۔
تیل کی پیداوار اور ترسیل میں رکاوٹ امریکا اور اسرائیل کی وجہ سے ہے۔ ہم پر جنگ مسلط کی گئی۔ ہم صرف اپنا دفاع کررہے ہیں۔ جنگ ہم پر مسلط کی گئی، ہم صرف اپنا دفاع کر رہے ہیں، ہمیں غیر قانونی جارحیت کا سامنا ہے، ہمیں اپنے دفاع کا حق ہے۔






















