معروف یوٹیوبر رجب بٹ نے اپنی اہلیہ ایمان اسد کو طلاق کا نوٹس بھیج دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق راجب بٹ نے اپنی اہلیہ ایمان اسد کو طلاق دے دیدی،یہ فیصلہ ان شادی کے تقریباً 15 ماہ بعد سامنے آیا۔
رجب بٹ کی اہلیہ ایمان اسد نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پرطلاق نامے کی تصاویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ میں صرف اس رشتے کو بچانے کیلئے خاموش تھی،لیکن مجھ پر ایک پوڈ کاسٹ میں غلط الزامات لگائے گئے،اس سب میں صرف یہ ہی پوچھنا چاہتی ہوں کہ میرا اور میرے بچے کا کیا قصور تھا،میرے پاس اس بارے میں کہنے کو بہت کچھ ہے لیکن اس ماہ مقدس میں میں خاموشی کو ترجیح دوں گی۔

دونوں کی شادی کے بعد سے ہی سوشل میڈیا پر ان کے تعلقات کے حوالے سے مختلف افواہیں اور قیاس آرائیاں گردش کر رہی تھیں، جو اکثر ٹرینڈ میں رہتی تھیں۔
خیال رہے کہ کچھ روز قبل رجب بٹ نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کے دوران ایمان اسد سے شادی ختم کرنے کا باضابطہ اعلان کیا تھا،انہوں نے کہا تھا کہ ایک سال کے رشتے پر اپنے والدین کو ترجیح نہیں دوں گا۔





















