خاتون نے سپریم کورٹ کے ججز اینٹری گیٹ پر گاڑی ٹھوک دی،زبردستی اندر گھسنے کی کوشش پر مقدمہ درج۔
مقدمہ سپریم کورٹ میں تعینات سب انسپکٹر عبدالحفیظ کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ تھانہ سیکرٹریٹ میں درج ایف آئی آرمیں تین دفعات شامل ہیں۔ ایف آئی آرکے مطابق راولپنڈی کی رہائشی خاتون قمرین تبسم کی گاڑی کوچیکنگ کیلئے ججزانٹری گیٹ پرروکاگیا۔ ملزمہ گاڑی روکنے کے بجائے زبردستی ججزگیٹ کے اندرلے آئی اورڈیوٹی پرموجود پولیس اہلکارکیساتھ گالم گلوچ بھی کی۔
پولیس کاکہناہے کہ خاتون ڈرائیورنے گاڑی روکنے کے باوجود زبردستی سپریم کورٹ کے احاطہ میں لاکرجرم کاارتکاب کیا، ملزمہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔واقعہ گزشتہ روزپیش آیاتھا۔