گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات میں ٹیکنوکریٹس اور خواتین کے 9 مخصوص نشستوں کیلئے 7 سیاسی جماعتوں نے اپنے امیدواروں کی ترجیحی فہرستیں جمع کرادی۔
گلگت بلتستان اسمبلی کی مخصوص نشستیں 7 جون کے عام انتخابات میں کامیاب جماعتوں کو پارٹی کی حاصل کردہ نشستوں کے نمبر کے تناسب سے متانسب نمائندگی کی بنیاد پر الیکشن کمیشن دیگا۔ اسمبلی میں 3 ٹیکنوکریٹس اور 6 خواتین کی مخصوص نشستیں مختص ہے۔
مخصوص نشستوں کیلئے 7 سیاسی جماعتوں نے امیدواروں کی فہرستیں ریٹرننگ افسر کے پاس جمع کرادی۔ جن سیاسی جماعتیں نے مخصوص نشستوں کیلئے امیدواروں کی فہرستیں جمع کرائیں ہیں ان میں پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز ، پاکستان مسلم لیگ ن ، استحکام پاکستان پارٹی ، مجلس وحدت المسلمین ، جمعیتِ علماء اسلام ، مسلم لیگ ق ، اسلامی تحریک اور گلگت بلتستان ڈیموکریٹک پارٹی شامل ہیں۔
ریٹرننگ افسر کے مطابق گلگت بلتستان اسمبلی کی مخصوص نشستوں کیلئے امیدواروں کے کاغذات نامزدگیوں کی جانچ پڑتال کا کام پیر کے روز سے شروع ہوگا۔






















