امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےکہا ایران جنگ ختم کرنے کا فیصلہ مشترکہ ہوگا،جنگ بندی کا وقت نیتن یاہو کےساتھ مل کر طے کرونگا۔
امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی ٹی وی سےگفتگو میں کہانیا ایرانی سپریم لیڈر ہماری منظوری کے بغیر زیادہ عرصہ نہیں چل سکے گا،نئے ایرانی سپریم لیڈر کی بقا ہماری منظوری سےمشروط ہوگی،امریکا نہیں چاہتا چند سال بعد ایران کو دوبارہ جوہری ہتھیار بنانے کا موقع ملے، ایران سے یورینیم ضبط کرنے کیلئے خصوصی فوج بھیجنے سمیت تمام آپشنز زیر غور ہیں،ایران پورے مشرقِ وسطیٰ پر کنٹرول حاصل کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔
امریکی صدر نےمزید کہا تیل کےجہاز ہمت سےکام لےکرآبنائےہرمز کراس کریں،ڈرنے کی کوئی ضرورت نہیں، ایران کے تمام جہازڈبودیے،ایران کےصرف بیس فیصد میزائل لانچ پلیٹ فارم باقی بچےہیں، ایران کے جوہری خطرے کےخاتمے کے بعد تیل کی قیمتیں تیزی سے گر جائیں گی،عالمی اور امریکی سلامتی کے لیے تیل کی قیمتوں میں عارضی اضافہ معمولی قیمت ہے،صرف احمق لوگ اس سے مختلف سوچیں گے۔
دوسری جانب ایران کے اسرائیل پر تازہ حملے،تل ابیب پر میزائلوں کی برسات،سائرن بج اٹھے،آئرن ڈوم ایرانی میزائل روکنےمیں ناکام،تین مقامات کو ہٹ کیا۔






















