وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ افغانی قابل اعتماد لوگ نہیں، دوبار ان سے ملاقات کی ہے، جب تک خطرہ ختم نہیں ہو جاتا آپریشن جاری رہنا چاہیے۔
سماء سے خصوصی گفتگو میں وزیردفاع نے کہا کہ افغانستان سے پاکستان میں حملے ہوتے ہیں، فتنہ الخوارج کو نہیں چھوڑیں گے، وزیر دفاع نے کہاکہ افغان حکومت اور عوام کا موجودہ رویہ نہ تو ماضی میں قابل قبول تھا، نہ آج ہے اور نہ مستقبل میں قابل قبول ہوگا۔ پاکستان نے بات چیت کے ذریعے مسائل کے حل کی کئی کوششیں کیں۔
خواجہ آصف نے مزید کہاکہ افغانستان نے ہمیشہ دہشتگردوں کی پشت پناہی کی، اگر افغانستان کی حمایت نہ ہوتی تو یہ دہشتگرد گروہ کب کے ختم ہو چکے ہوتے۔ موجودہ صورتحال کو منطقی انجام تک پہنچانا ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت نے ہمارے ساتھ براہ راست جنگ کرکے دیکھ لی، پاکستان نے اپنے سے5گنا بڑے دشمن کودھول چٹائی، بھارت ہر اس صورتحال سے فائدہ اٹھاتاہے جس سے پاکستان کا نقصان ہو۔





















