لبنان میں حزب اللہ سے جھڑپ میں 2 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے۔
اسرائیلی حکام نے جنوبی لبنان میں حزب اللہ سے جھڑپ میں 2فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی۔
ترجمان حزب اللہ کے مطابق حزب اللہ کی جانب سے اسرائیل پر راکٹ اور ڈرون حملے بھی کیے گئے، راکٹوں سے حیفا اور نہاریا کے علاقوں کو نشانہ بنایا گیا۔
دوسری جانب لبنانی وزارت صحت کے مطابق ایک ہفتے میں اسرائیلی حملوں میں 394شہری شہید ہوئے، شہید ہونیوالوں میں 83بچے بھی شامل ہیں، اسرائیلی حملوں میں 400کے قریب افراد زخمی ہوئے۔






















