پاکستانی یوٹیوبر اور فیملی وی لاگر رجب بٹ نے اپنی اہلیہ ایمان فاطمہ سے شادی ختم کرنے کا باضابطہ اعلان کر دیا۔
یوٹیوبر رجب بٹ نے ایک پوڈکاسٹ شریک ہوئے،جس میں ان سے انکی اہلیہ سے ناراضگی سے متعلق سوال کیا گیا،جس پر انہوں نے جواب دیا کہ شادی کو ختم کرنے کا فیصلہ کرچکا ہوں اور اب اس رشتے کو بچانے کی مزید کوشش نہیں کروں گا،میں منافقت کی دوستی اور رشتہ نہیں چلا سکتا۔
یوٹیوبر نے بتایا کہ اہلیہ نےمبینہ طور پر میری والدہ پر پرفیوم چوری کا الزام لگایا،اور بھی بہت کچھ ہے جو شئیر نہیں کرسکتا،میرا بیٹا کیوان میرے لیےبہت اہم ہے اورمیں ہمیشہ اس سے محبت اور اس کی حمایت کرتا رہوں گا، میری تمام دولت بھی میرے بیٹے کے نام ہوگی۔
رجب بٹ کا کہنا تھا کہ میں ایک سال پرانی شادی کو اپنے 30 سال پرانے والدین پر ترجیح نہیں دے سکتا، اس لیے میں نے اس رشتے کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ رجب بٹ نے 2024ء میں ایمان فاطمہ سے بہت دھوم دھام سے شادی کی تھی، جس کی تقریبات کا سوشل میڈیا پر چرچا رہا۔




















