پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار جمال شاہ نے ماضی کی معروف اداکارہ فریال گوہر سے اپنی طلاق پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
حال ہی میں جمال شاہ نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے کہا کہ فریال گوہر سے ان کی پہلی اور پسند کی شادی تھی اور اس جوڑی کو مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جاتا تھا۔
جمال شاہ نے بتایا کہ شادی کے بعد انہیں احساس ہوا کہ وہ نسبتاً روایتی سوچ رکھتے ہیں جبکہ فریال گوہر بہت خودمختار شخصیت کی مالک ہیں، اور یہی فرق دونوں کے درمیان مسائل کی وجہ بنا۔
ان کا کہنا تھا کہ ابتدا میں محسوس ہوا کہ شاید شادی میں مسائل ہیں، لیکن وقت کے ساتھ ساتھ ایک ساتھ رہنا مشکل ہوگیا جس کے بعد دونوں نے علیحدگی کا فیصلہ کر لیا۔
واضح رہے کہ حال ہی میں فریال گوہر اور جمال شاہ نے ایک نجی ٹی وی چینل کی رمضان ٹرانسمیشن میں ایک ساتھ شرکت کی تھی جہاں ایک سوال کے جواب میں فریال گوہر نے کہا تھا کہ جمال شاہ سے شادی کرنا ان کی زندگی کا ایک غلط فیصلہ تھا۔




















