عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں اتارچڑھاؤ جاری ہے۔
امریکی کروڈ آئیل کی قیمت ایک فیصد اضافے سے 94 ڈالر فی بیرل ہوگئی،برطانوی برینٹ کی قیمت بھی ایک سو تین ڈالر پر پہنچ گئی۔
ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں بھی ملاجلارجحان دیکھا گیا،جاپان کےنکئی انڈیکس میں اعشاریہ چھ فیصد کمی ریکارڈکی گئی،جنوبی کوریا کی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی،شنگھائی،تائیوان،تھائی لینڈ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں بھی گراوٹ رہی۔






















