پی ایس ایل فرنچائز سیالکوٹ اسٹالینز کا نام تبدیل کرکے ملتان سلطانز رکھ دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق سیالکوٹ اسٹالینز کے نئے مالک کی خواہش پوری ہوگئی، سیالکوٹ اسٹالینز کا نام تبدیل کرکے ملتان سلطانز رکھ دیا گیا۔
سیالکوٹ اسٹالینز کا نام تبدیل کرنے کی درخواست نئے مالک گوہر شاہ نے پی ایس ایل مینجمنٹ کو کی، ملتان سلطانز کی آکشن پر گوہر شاہ نے بولیاں بھی لگائیں تھیں۔
ملتان سلطانز کی آکشن پر نیا نام پنڈیز رکھ دیا گیا تھا، پی ایس ایل مینجمنٹ نے مشاورت کے بعد نام تبدیل کیا۔




















