ایلون مسک نے دورہ اسرائیل کے دوران غزہ کو اسٹار لنک کے ذریعے انٹرنیٹ فراہمی کا فیصلہ واپس لے لیا۔
غیرملکی خبر رساں ایجنسی کےمطابق ٹیسلا اور ایکس کے مالک ایلون مسک نے اسرائیل کو دورہ کیا اور جنگی حالات کا جائزہ لیا۔اسرائیلی حکام کی جانب سے ایلون مسک کو جنگ سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی۔
ایلون مسک نے اسرائیلی وزیرکمیونیکیشن کی درخواست پر اسرائیل کی مرضی کے بغیر غزہ کو اسٹار لنک کے ذریعے سیٹلائیٹ انٹرنیٹ سروس فراہم نہ کرنےکا اعلان کر دیا۔