محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے صوبے بھر کے تمام خطرناک اورجزوی طورپر خطرناک قرار دیے گئے سرکاری اسکول خالی کرنےکا حکم دے دیا
مراسلےکےمطابق تمام ضلعی ایجوکیشن اتھارٹیز کو ہدایت کی گئی ہے کہ ایسی عمارتوں میں کسی بھی صورت طلبا کو داخلے کی اجازت نہ دی جائے،نہ کوئی طالبعلم ان کمروں میں بیٹھے گا اور نہ وہاں تدریسی عمل جاری رکھا جائے گا۔
محکمہ نے واضح کیا ہےکہ تمام خطرناک اور جزوی خطرناک عمارتوں کو فوری طور پر سیل کیا جائے۔ ان عمارتوں پر نمایاں سائن بورڈ بھی آویزاں کیے جائیں تاکہ کسی کو لاعلمی نہ رہے۔
مراسلے میں خبردار کیا گیا ہے کہ کسی بھی ناخوشگوارواقعے کی صورت میں متعلقہ ضلعی ایجوکیشن اتھارٹی اور ہیڈ ٹیچر ذمہ دار ہوں گے۔






















