پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تاریخ کی چوتھی اور رواں سال کی تیسری سب سے بڑی مندی ریکارڈ کی گئی۔
پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں شدید مندی پر کاروبار کا اختتام ہوا۔ اسٹاک مارکیٹ ایک دن میں پانچ نفسیاتی حدیں گنوا بیٹھی، ہنڈریڈ انڈیکس 5 ہزار 478 پوائنٹس کمی کے بعد ایک لاکھ 67 ہزار 691 پوائنٹس پر بند ہوا۔
اسٹاک مارکیٹ دوران ٹریڈنگ چھ ہزار 283 پوائنٹس کی گراوٹ بھی دیکھی گئی۔ بینکنگ، فرٹیلائزر، آئل اینڈ گیس، انرجی اور سیمنٹ کمپنیز شیئرزمیں فروخت کا دبائو رہا۔ آج مارکیٹ میں 25 ارب روپے مالیت کے 45 کروڑ شیئرز کا لین دین ہوا۔




















