امریکی صدر نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ ایران کی ثابت قدمی پر حیران ہیں،وہ یہ جاننا چاہتے ہیں کہ ایران نے ابھی تک ہتھیار کیوں نہیں ڈالے۔
صدر ٹرمپ کے نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف نےفاکس نیوزکو انٹرویو دیتے ہوئےکہاآج صبح میری صدر ٹرمپ سے بات ہوئی ہے،وہ کسی حد تک مایوسی کا شکار ہیں،ان کو پتہ ہے کہ کئی متبادل پلان موجود ہیں۔
انہوں نے کہا شدید دباؤ اورہماری بحری طاقت کے باوجود ایران کیسے ڈٹا ہوا ہے،وہ یہ کیوں نہیں کہتے کہ ہم ایٹمی ہتھیار نہیں چاہتے، یہ اقدامات کرنے کے لیے تیار ہیں۔
واضح رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کے دو ادوار ہو چکے ہیں، تاہم اب تک کوئی بڑی پیشرفت سامنے نہیں آئی۔
ایران،امریکا جنگ کے خدشات مزید بڑھ گئے،لڑاکا طیاروں سے بھرا دوسرا امریکی بحری بیڑا جیرالڈ فورڈ بحیرہ روم میں داخل ہوگیا۔
غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا براہِ راست ایرانی رہنماؤں کو نشانہ بنا کر ایرانی حکومت کا تختہ اُلٹنے کی کوشش کرے گا۔





















