صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے نائجیریا کیلئے نامزد پاکستانی ہائی کمشنر میجر جنرل (ر ) سہیل احمد خان نے ملاقات کی ہے جس کے دوران صدر مملکت نے انہیں تقرری پرمبارکباد پیش کی اور نائجیریا کے ساتھ تجارتی اور ثقافتی تعلقات بڑھانے پر زور دیا۔
ملاقات کے دوران صدر مملکت کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے باہمی فائدے کیلئے دوطرفہ تجارتی حجم کو بڑھانا ہوگا ، نامزد ہائی کمشنر ثقافتی اور عوامی روابط کےفروغ کے لیے کام کریں ۔
ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ نائجیریا کے ساتھ تجارتی، اقتصادی اور ثقافتی تعاون مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے ، نائجیریا افریقہ کی سب سے بڑی معیشت ہے ، پاکستان کو نائجیریا کے ساتھ تجارتی اور اقتصادی تعلقات بہتر بنانے کے مواقع تلاش کرنے چاہئیں۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا نائیجیریا کے ساتھ تجارتی اور ثقافتی تعلقات بڑھانے پر زور
— The President of Pakistan (@PresOfPakistan) November 27, 2023
صدر عارف علوی سے نائجیریا میں پاکستان کے نامزد ہائی کمشنر میجر جنرل (ریٹائرڈ )سہیل احمد خان کی ملاقات
نائیجیریا کے ساتھ تجارتی، اقتصادی اور ثقافتی تعاون مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے، صدرمملکت pic.twitter.com/mm8QFGV5g0
ان کا کہنا تھا کہ اقتصادی سفارت کاری پاکستان کی خارجہ پالیسی کا مرکزی حصہ ہے ،امید ہے کہ نامزد ہائی کمشنر نائجیریا کے ساتھ باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعلقات مزید فروغ دینے کیلئے کام کریں گے۔