ضلعی انتظامیہ پشاور نے طیاروں کو حادثات سے بچانے کے لئے ایئر پورٹ کے اردگرد علاقوں میں پتنگ بازی،کبوتر بازی اور لیزر بیم استعمال کرنے پر پابندی لگا دی ہے۔
پشاور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق پشاور ایئر پورٹ میں فلائیٹ سیفٹی کے لئے دفعہ 144 کا نفاذ کیا گیا ہے ۔ پابندی پشتہ خرہ، گلبرگ، سواتی پھاٹک، لنڈی اخون محمد، یونیورسٹی ٹاؤن اور ملحقہ علاقوں پر ہوگی اور ان علاقوں میں ہوائی فائرنگ، کبوتر بازی، پتنگ بازی، ڈرون اڑانے، اور ہوائی جہازوں کے لیے نقصان دہ لیزر لائٹس کے استعمال دو ماہ تک استعمال نہیں کیا جاسکے گا ۔
یہ فیصلہ شہریوں اور ہوائی ٹریفک کی حفاظت کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ عوام سے تعاون کی اپیل کی جاتی ہے تاکہ فضائی حادثات سے بچا جا سکے۔






















