عام انتخابات عدلیہ کی زیر نگرانی منعقد کرانے کا معاملے پر پشاورہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔
پشاور ہائی کورٹ میں عام انتخابات عدالیہ کی زیر نگرانی منعقد کرانے کی پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت۔۔ جسٹس شکیل احمد پر مشتمل دو رکنی بنچ نے سماعت کی۔ ایڈوکیٹ جنرل اور پی ٹی آئی کے درخواست گزار وکیل عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔
درخواست گزار وکیل نے استدعا کی کہ پی ٹی آئی عدلیہ کی نگرانی انتخابات منعقد کرانا چاہتی ہیں کیونکہ گورنر،نگران صوبائی حکومت متنازع ہوچکی ہے۔ عدالت نے سماعت 18 دسمبر تک ملتوی کردی۔