چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹرگوہر کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے بیان سے اتفاق نہیں کرتا، پارٹی میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں سب متحدہ ہیں۔
میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹرگوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کےلیے انفرادی اور اجتماعی طور بہت کوشش کر رہے ہیں ۔ کہا اس وقت پارٹی مشکل میں ہے ۔ متنازعہ باتیں نہ کی جائیں ۔ پارٹی میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں سب متحدہ ہیں ۔ جن لوگوں نے بانی کی کے لیے کوششیں کیں ان کے مشکور ہیں۔
دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما عاطف خان نے علی امین گنڈاپور کے بیان کی تائید کردی، کہا بانی پی ٹی آئی تک مکمل انفارمیشن نہیں پہنچائی جاتی۔ یہ بات درست ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو ہر آدمی اپنی مرضی کا رخ دکھاتا ہے۔ بانی سارے فیصلے اسی معلومات کی بنیاد پر کرتے ہیں، پی ٹی آئی اب بھی بڑی پارٹی لیکن فیصلوں کااختیار نہیں، عمران خان نےاختیارمحمود اچکزئی اور راجاناصرعباس کو دے رکھا ہے۔
واضح رہے کہ پروگرام ندیم ملک لائیو میں گفتگو کرتے ہوئے خیبرپختونخوا کے سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے فیلڈمارشل کے سامنے بات کی، بانی کی رہائی کیلئے جتنی کوشش محسن نقوی نے کی کسی نے نہیں کی ۔
پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت کو ناکام قرار دیتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ کسی میں فیصلے کرنے کی طاقت نہیں ۔ علی امین نے کہا ہم بانی کو رہا کرانے نکلے تھے آج حال یہ ہے کہ ملاقات تک نہیں کرپارہے ۔ ہمارے درمیان کچھ بدنیت لوگ ہیں۔





















