پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ بھارت نے گرین شرٹس کو ایکسپوزکر دیا۔
سماء کے پروگرام زور کا جوڑ میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف میچ میں کپتانی خراب تھی۔
شاہد آفریدی نے کہا کہ کپتان کی جانب سے میچ میں غلط فیصلے لیے گئے۔بابراعظم کبھی میچ ونر نہیں رہے اور انہوں نے صرف ایک دو میچز میں ہی کامیابی دلائی۔
سابق کرکٹر توصیف احمد نے غلط پلاننگ کو شکست کی وجہ قراردیا۔





















