نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ترمیم شدہ نیٹ میٹرنگ ریگولیشن پر شراکت داروں سے ایک ماہ کے اندر رائے طلب کر لی ہے۔
نیپرا کا کہنا ہے کہ پرانے نیٹ میٹرنگ صارفین کے ریٹ اور کنٹریکٹ میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔ موجودہ صارفین کو نیٹ بلنگ کے بجائے نیٹ میٹرنگ کی سہولت بدستور حاصل رہے گی۔
اعلامیے کے مطابق پرانے صارفین کا سات سالہ معاہدہ اور بائی بیک ریٹ بھی برقرار رہے گا اور اس میں کوئی ردوبدل نہیں ہوگا۔
دوسری جانب نئے صارفین پر نئے ریگولیشنز اور نیٹ بلنگ سسٹم کا اطلاق ہوگا۔ نئےصارفین کا کنٹریکٹ5سال بائی بیک ریٹ نیشنل ایوری ٹیرف ہوگا۔






















