امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو کاکہنا ہےکہ امریکا اور یورپ کےمفادات ایک دوسرے سے وابستہ ہیں، امریکا علیحدگی نہیں بلکہ پرانی دوستی میں نئی جان ڈالنا چاہتا ہے۔
امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نےمیونخ سیکیورٹی کانفرنس سے خطاب میں کہا امریکا اپنے اتحادیوں کو کمزور نہیں دیکھنا چاہتا،ہم چاتے ہیں اتحادی اپنا دفاع خود کرنے کے قابل ہوں،ٹرانس اٹلانٹک دورکا خاتمہ نہ ہمارا مقصد ہے اور نہ خواہش،امریکا یورپ کے ساتھ مل کرخوشحالی کی نئی صدی کی راہ ہموار کر رہا ہے۔
جرمن چانسلر نےکہا عالمی قوانین پرمبنی نظام موجود نہیں رہا،ہماری آزادی کی اب کوئی گارنٹی نہیں ہے،سب سے پہلے امریکا کی پالیسی کا ساتھ دیتے ہوئےاظہار رائے کی آزادی اورفری مارکیٹ جیسے نطریات پر کاربند رہنا ممکن نہیں،یورپ کیلئے مشترکہ جوہری پروگرام پر غور ہورہا ہے۔
اسی دوران فرانسیسی صدر میکرون نے کہایورپ کیلئے اب جیو پولیٹیکل پاور بننے کا وقت آگیا ہے،خیال رہے کہ میونخ سیکیورٹی کانفرنس میں پچاس سے زائد عالمی رہنما شریک ہیں۔





















