انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کوالیفائر میں اپ سیٹ ہوگیا۔
ونڈہوک میں کھیلے جانے والے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے 10 ویں کوالیفائر میچ میں زمبابوے کو یوگنڈا کے ہاتھوں شکست ہوگئی۔
زمبابوے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 136 رنز بنائے جس کے جواب میں فاتح ٹیم نے مطلوبہ ہدف 19.1 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
The Africa Qualifier for #T20WorldCup has been turned upside down 🙃
— ICC (@ICC) November 27, 2023
More as Uganda topple favourites Zimbabwe 👇https://t.co/0vygV1q0EM
فاتح ٹیم کی جانب سے رضات علی شاہ 42 اور الپیش رامجانی 40 رنز کی اننگز کھیل کر نمایاں رہے۔