کراچی میں انتہائی افسوسناک حادثہ پیش آیا ہے، آئل ٹینکر کے مسافر وین پر الٹنے سے 13 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ متعدد زخمی ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کرنے کا عمل جاری ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ایک مسافر بس رانگ وے آ رہی تھی جس کے باعث آئل ٹینکر بے قابو ہو کر ساتھ گزرنے والی چھوٹی مسافر بس پر اُلٹ گیا جبکہ ایک گاڑی بھی ٹینکر کی زد میں آئی، ٹینکر الٹنے سے تیل سڑک پر بہنا شروع ہو گیا ہے جبکہ ریسکیو حکام امدادی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔
ریسکیو حکام کا کہناتھا کہ آئل ٹینکرکوکاٹ کرریسکیوآپریشن کیا جائے گا، جائےحادثہ پر کرین کو بھی طلب کر لیا گیا ہے۔
ایس ایس پی ملیر کا کہناتھا کہ اطلاعات ہیں کہ کچھ گاڑیاں سڑک پر رانگ وے آئیں جس سے حادثہ ہوا، کچھ دیر میں حادثے سے متعلق حقائق واضح ہوجائیں گے، ٹینکر میں بھرا آئل سڑک پر بہہ گیاہے۔
ترجمان ریسکیو 1122 کا کہناتھا کہ خوفناک حادثہ حیدرآباد سے کراچی آنے والے ٹریک پر پیش آیا، آئل ٹینکر ڈرائیور سے بےقابو ہوا اور اطراف سے گزرتی مسافر وین پر الٹ گیا، ایک کار بھی آئل ٹینکر کی زد میں آئی، آئل ٹینکرمیں موجود تیل سڑک پر بہہ رہا ہے جس سے خطرہ زیادہ ہے، وین میں پھنسے افراد کو نکالنے کی کوشش جاری۔






















