معاون امریکی وزیر خارجہ نے پاکستان کو خطے میں اہم شراکت دار قرار دے دیا۔
معاون امریکی وزیر خارجہ پال کپور نے کہا ہے کہ امریکا اور پاکستان کے درمیان معدنی وسائل کے شعبے میں تعاون اور شراکت داری مسلسل فروغ پا رہی ہے۔ توانائی اور زراعت کے شعبوں میں دوطرفہ تجارت بھی تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے۔ انسداد دہشت گردی میں تعاون پاکستان کو داخلی اور سرحد پار سیکیورٹی خطرات سے مؤثر طور پر نمٹنے میں مدد فراہم کر رہا ہے۔
اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور دیگر اہم امریکی ریاستی عہدیدار بھی دہشتگردی کے خلاف پاکستان کے مؤثر کردار کا اعتراف کر چکے ہیں۔ ماہرین کے مطابق امریکا کے ساتھ سیکیورٹی تعاون کے ساتھ ساتھ معاشی، تجارتی اور تکنیکی شعبوں میں شراکت داری پاکستان کی بڑھتی ہوئی اسٹریٹجک اہمیت کو اجاگر کرتی ہے۔






















