لاہورمزنگ کے ہوٹل میں فائرنگ سے شہری کے قتل کا معاملہ میں پیشرفت سامنے آئی ہے،پولیس کے مطابق مقتول رضوان کو پرانی دشمنی پر ریکی کے بعد قتل کیا گیا۔
تھانہ سول لائنزمیں مقتول کی بہن اقراء کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا، رضوان اپنی بہن کے ساتھ ہوٹل پرکھانا کھانے آیا تھا کہ ریکی کے بعد دو موٹر سائیکلوں پرسوار چار افراد آئے، ایک نے گولی مار دی۔
فائرنگ کرنے والے ملزم کی شناخت تنویر کے نام سے ہوئی، ہوٹل مالک سمیت دو افراد زیر حراست ہیں،دیگر کی تلاش جاری ہے،اورمقتول کی بہن نے اعلیٰ حکام سے انصاف کی اپیل کر دی۔